تشریح:
اس میں اختلاف ہے کہ آنحضرت ﷺ نے کس جگہ سے احرام باندھاتھا۔ بعض لوگ ذوالحلیفہ کی مسجد سے بتاتے ہیں جہاں آپ نے احرام کا دوگانہ ادا کیا۔ بعض کہتے ہیں جب مسجد سے نکل کر اونٹنی پر سوار ہوئے۔ بعض کہتے ہیں جب آپ بیداء کی بلندی پر پہنچے۔ یہ اختلاف در حقیقت اختلاف نہیں ہے کیونکہ ان تینوں مقاموں میں آپ نے لبیک پکاری ہوں گی۔ بعضوں نے اول اور دوسرے مقام کی نہ سنی ہوگی بعضوں نے اول کی نہ سنی ہوگی دوسرے کی سنی ہوگی تو ان کو یہی گمان ہوا کہ یہیں سے احرام باندھا۔ ( وحیدی )