تشریح:
(1) یہ حدیث (رقم: 1559 میں) پہلے گزر چکی ہے۔ اس میں ہے کہ جب میں یمن سے رسول اللہ ﷺ کے پاس واپس آیا تو آپ نے فرمایا: ’’تو نے کون سا احرام باندھا ہے؟‘‘ میں نے کہا: رسول اللہ ﷺ کے احرام کی مثل احرام باندھا ہے۔ آپ نے مجھے بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر کے احرام کھول دینے کا حکم دیا۔ چونکہ ان کے پاس قربانی نہ تھی، اس لیے رسول اللہ ﷺ نے انہیں اپنا احرام تبدیل کرنے کا حکم دیا۔ (2) مذکورہ عنوان کے مطابق امام بخاری ؒ یہی بات ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری ؓ نے حج تمتع کیا تھا۔ واللہ أعلم