تشریح:
(1) وقوف اور رمی کے علاوہ عمرہ کرتے وقت وہی کام کیے جائیں جو حج میں کیے جاتے ہیں، نیز عمرہ کرتے وقت ان کاموں سے پرہیز کرو جو حج میں نہیں کیے جاتے۔ (2) عمرے کے چار ارکان ہیں: احرام، طواف، سعی اور آخر میں حلق یا تقصیر۔ (3) اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سائل قبل ازیں احکام حج سے واقف تھا۔ زمانۂ جاہلیت میں لوگ حج کے لیے خلوق استعمال کرتے تھے اور یہ سہولتیں انہیں عمرے میں بھی حاصل تھیں لیکن رسول اللہ ﷺ نے دوران عمرہ میں ہر قسم کی خوشبو استعمال کرنے سے منع فرمایا بلکہ اگر پہلے سے لگی ہوئی تھی تو اسے دھونے کا حکم دیا۔ (عمدةالقاري:426/7)