الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 38 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 38 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَيْض (بَابُ المَرْأَةِ تَحِيضُ بَعْدَ الإِفَاضَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 329. حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: «رُخِّصَ لِلْحَائِضِ أَنْ تَنْفِرَ إِذَا حَاضَتْ» صحیح بخاری : کتاب: حیض کے احکام و مسائل (باب: جو عورت (حج میں) طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہو (اس کے متعلق کیا حکم ہے؟)۔ ) مترجم: BukhariWriterName 329. حضرت عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: اگر حائضہ کو عذر حیض شروع ہو جائے تو وہ (طواف وداع کے بغیر) مکے سے روانہ ہو سکتی ہے۔ الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَيْض (بَابُ المَرْأَةِ تَحِيضُ بَعْدَ الإِفَاضَةِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 330. وَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَقُولُ: فِي أَوَّلِ أَمْرِهِ إِنَّهَا لاَ تَنْفِرُ، ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: «تَنْفِرُ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَخَّصَ لَهُنَّ» صحیح بخاری : کتاب: حیض کے احکام و مسائل (باب: جو عورت (حج میں) طواف افاضہ کے بعد حائضہ ہو (اس کے متعلق کیا حکم ہے؟)۔ ) مترجم: BukhariWriterName 330. حضرت ابن عمر ؓ پہلے پہلے اس حالت میں مکے سے واپس ہونے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔ (حضرت طاؤس کہتے ہیں کہ) پھر میں نے انہیں یہ فرماتے سنا کہ وہ طواف وداع کے بغیر واپس جا سکتی ہے کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے انہیں جانے کی اجازت دے دی تھی۔ الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ سَاقَ البُدْنَ مَعَهُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1691. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عُقَيْلٍ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ تَمَتَّعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ وَأَهْدَى فَسَاقَ مَعَهُ الْهَدْيَ مِنْ ذِي الْحُلَيْفَةِ وَبَدَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَهَلَّ بِالْعُمْرَةِ ثُمَّ أَهَلَّ بِالْحَجِّ فَتَمَتَّعَ النَّاسُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَكَانَ مِنْ النَّاسِ مَنْ أَهْدَى فَسَاقَ الْهَدْيَ وَمِنْهُمْ مَنْ لَمْ يُهْدِ ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اس شخص کے بارے میں جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1691. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے حجۃ الوداع کے موقع پر حج کے ساتھ عمرہ ملا لیا تھا اورقربانی کی تھی۔ ہوا یوں کے آپ ذوالحلیفہ سے قربانی کا جانور اپنے ساتھ لے گئے تھے اور رسول اللہ ﷺ نے ابتدا میں احرام عمرہ کے ساتھ لبیک کہا، بعدازاں حج کا لبیک کہا تو لوگوں نے بھی نبی کریم ﷺ کے ہمراہ حج کو عمرےکےساتھ ملا کرفائدہ حاصل کیا۔ ان میں سے کچھ لوگ قربانی کے جانور ساتھ لائے تھے جبکہ کچھ لوگوں کے ساتھ قربانی کے جانور نہیں تھے۔ چنانچہ نبی کریم ﷺ جب مکہ تشریف لائے تو لوگوں سے فرمایا: ’’جس شخص کے پاس قربانی کاجانور ہے اس کے لیے کوئ... الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ مَنْ سَاقَ البُدْنَ مَعَهُ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1692. وَعَنْ عُرْوَةَ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَخْبَرَتْهُ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَمَتُّعِهِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ فَتَمَتَّعَ النَّاسُ مَعَهُ بِمِثْلِ الَّذِي أَخْبَرَنِي سَالِمٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اس شخص کے بارے میں جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور لے جائے ) مترجم: BukhariWriterName 1692. حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے، حضرت عائشہ ؓ نے انھیں بتایا کہ نبی کریم ﷺ نے حج اور عمرہ ایک ساتھ کیا۔ نیز لوگوں نے بھی آپ کے ساتھ حج اور عمرہ ایک ساتھ ہی کیا تھا۔ انھوں نے بالکل اسی طرح خبر دی جیسا کہ حضرت سالم نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ سے روایت کیا ہے۔ ... الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 5 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الزِّيَارَةِ يَوْمَ النَّحْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1732. وَقَالَ لَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ طَافَ طَوَافًا وَاحِدًا ثُمَّ يَقِيلُ ثُمَّ يَأْتِي مِنًى يَعْنِي يَوْمَ النَّحْرِ وَرَفَعَهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : دسویں تاریخ میں طواف الزیارۃ کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1732. حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نےدسویں ذوالحجہ کو ایک طواف کیا، اس کے بعد قیلولہ فرمایا پھر منیٰ آئے۔ عبدالرزاق نے اس روایت کو مرفوع ذکر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں عبید اللہ نے خبردی تھی۔ الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 6 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ الزِّيَارَةِ يَوْمَ النَّحْرِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1733. حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْرَجِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ حَجَجْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَفَضْنَا يَوْمَ النَّحْرِ فَحَاضَتْ صَفِيَّةُ فَأَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْهَا مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا حَائِضٌ قَالَ حَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَاضَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَ اخْرُجُوا وَيُذْكَرُ عَنْ الْقَاسِمِ وَعُرْوَةَ وَالْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ الل... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : دسویں تاریخ میں طواف الزیارۃ کرنا ) مترجم: BukhariWriterName 1733. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ ہم نے نبی ﷺ کے ہمراہ حج کیا۔ جب ہم نے دسویں تاریخ کو طواف افاضہ کیا تو حضرت صفیہ ؓ کو حیض آگیا۔ نبی ﷺ نے جب ان سے اس چیز کا ارادہ کیاجوشوہر اپنی بیوی سے کرتا ہے تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول اللہ ﷺ !اسے تو حیض آگیا ہے۔ آپ نے فرمایا: ’’یہ ہمیں مدینہ واپس جانے سے روک دے گی؟‘‘ انھوں نے عرض کیا کہ انھوں (صفیہ ؓ) نے قربانی کے دن طواف زیارت کر لیاتھا۔ آپ نے فرمایا: ’’پھر کوچ کرو۔‘‘ حضرت قاسم عروہ اور اسود سے ذکر کیا جاتا ہے، وہ حضرت عائشہ ؓ سے بیان ... الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 7 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ إِذَا حَاضَتِ المَرْأَةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَت...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1757. حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا أَنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاضَتْ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَابِسَتُنَا هِيَ قَالُوا إِنَّهَا قَدْ أَفَاضَتْ قَالَ فَلَا إِذًا... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اگر طواف افاضہ کے بعد عورت حائضہ ہو جائے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1757. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی زوجہ محترمہ حضرت صفیہ بنت حیی ؓ کو حیض آگیا تو انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس کاذکر کیا۔ آپ نے فرمایا: ’’ کیایہ ہمیں رو ک لے گی؟‘‘ انھوں نے عرض کیا کہ انھوں نے طواف زیارت کرلیاہے۔ آپ نے فرمایا: ’’پھر کوئی حرج نہیں ہے۔ یعنی سفر کا آغاز کرو۔‘‘ ... الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 8 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ إِذَا حَاضَتِ المَرْأَةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَت...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1758. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أَهْلَ الْمَدِينَةِ سَأَلُوا ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ امْرَأَةٍ طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ قَالَ لَهُمْ تَنْفِرُ قَالُوا لَا نَأْخُذُ بِقَوْلِكَ وَنَدَعُ قَوْلَ زَيْدٍ قَالَ إِذَا قَدِمْتُمْ الْمَدِينَةَ فَسَلُوا فَقَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَسَأَلُوا فَكَانَ فِيمَنْ سَأَلُوا أُمُّ سُلَيْمٍ فَذَكَرَتْ حَدِيثَ صَفِيَّةَ رَوَاهُ خَالِدٌ وَقَتَادَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اگر طواف افاضہ کے بعد عورت حائضہ ہو جائے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1758. حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ اہل مدینہ نے حضرت ابن عباس ؓ سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا جس نے طواف زیارت کرلیا ہوپھر اسے حیض آجائے، انھوں نے فرمایا کہ وہ اپنے سفرکا آغاز کردے۔ لوگوں نے کہا: ہم ایسا نہیں کریں گے کہ آپ کی بات مان لیں اور حضرت زید بن ثابت ؓ کی بات ترک کردیں۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ جب تم واپس مدینہ جاؤ تو اس مسئلے کی تحقیق کرلینا، چنانچہ لوگ جب مدینہ طیبہ واپس آئے تو اس مسئلے کے متعلق دریافت کیا، جن لوگوں سے انھوں نے دریافت کیا ان میں سے ام سلیم ؓ بھی تھیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں حضت صفیہ ؓ کا واقعہ بیان کیا۔ اس حدیث کو ... الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 9 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ إِذَا حَاضَتِ المَرْأَةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَت...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1758.01. حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ أَهْلَ الْمَدِينَةِ سَأَلُوا ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا عَنْ امْرَأَةٍ طَافَتْ ثُمَّ حَاضَتْ قَالَ لَهُمْ تَنْفِرُ قَالُوا لَا نَأْخُذُ بِقَوْلِكَ وَنَدَعُ قَوْلَ زَيْدٍ قَالَ إِذَا قَدِمْتُمْ الْمَدِينَةَ فَسَلُوا فَقَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَسَأَلُوا فَكَانَ فِيمَنْ سَأَلُوا أُمُّ سُلَيْمٍ فَذَكَرَتْ حَدِيثَ صَفِيَّةَ رَوَاهُ خَالِدٌ وَقَتَادَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ... صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اگر طواف افاضہ کے بعد عورت حائضہ ہو جائے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1758.01. حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ اہل مدینہ نے حضرت ابن عباس ؓ سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا جس نے طواف زیارت کرلیا ہوپھر اسے حیض آجائے، انھوں نے فرمایا کہ وہ اپنے سفرکا آغاز کردے۔ لوگوں نے کہا: ہم ایسا نہیں کریں گے کہ آپ کی بات مان لیں اور حضرت زید بن ثابت ؓ کی بات ترک کردیں۔ حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا کہ جب تم واپس مدینہ جاؤ تو اس مسئلے کی تحقیق کرلینا، چنانچہ لوگ جب مدینہ طیبہ واپس آئے تو اس مسئلے کے متعلق دریافت کیا، جن لوگوں سے انھوں نے دریافت کیا ان میں سے ام سلیم ؓ بھی تھیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں حضت صفیہ ؓ کا واقعہ بیان کیا۔ اس حدیث کو ... الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) 10 صحيح البخاري: كِتَابُ الحَجِّ (بَابُ إِذَا حَاضَتِ المَرْأَةُ بَعْدَ مَا أَفَاضَت...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 1760. حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ رُخِّصَ لِلْحَائِضِ أَنْ تَنْفِرَ إِذَا أَفَاضَتْ َ صحیح بخاری : کتاب: حج کے مسائل کا بیان (باب : اگر طواف افاضہ کے بعد عورت حائضہ ہو جائے؟ ) مترجم: BukhariWriterName 1760. حضرت ابن عباس ؓ ہی سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ حائضہ عورت کو طواف زیارت کے بعد مکہ سے جانے کی اجازت ہے۔ الموضوع: طواف الإفاضة (العبادات) موضوع: طواف افاضہ کا بیان (عبادات) مجموع الصفحات: 4 - مجموع أحاديث: 38 کل صفحات: 4 - کل احا دیث: 38