تشریح:
1۔اس وقت ناپ تول کےلیے دو پیمانے ہیں:٭صاع حجازی۔٭ صاع کوفی۔صاع حجازی میں5.33 رطل ہوتے ہیں جبکہ ایک رطل نوے مثقال کا ہوتا ہے۔اس حساب کے مطابق ایک صاع حجازی کے 480 مثقال ہوئے۔ایک مثقال 4.5 ماشے کا ہوتا ہے۔اس طرح 480 مثقال کے دوہزار ایک سو ساٹھ(2160) ماشے بنتے ہیں۔ چونکہ ایک تولہ بارہ ماشے کا ہوتا ہے،لہٰذا بارہ پر تقسیم کرنے سے ایک صاع حجازی کا وزن ایک سو اسی ( 180) تولے بنتا ہے۔ (2) جدیدا عشارمی نظام کے مطابق تین تولے کے پینتیس گرام ہوتے ہیں۔ اسی حساب کے مطابق ایک سو اسی تولے وزن کے دو ہزار ایک سو (2100) گرام ہوئے،یعنی صاع حجازی کا وزن دوکلو سوگرام ہے۔اس کے متعلق ہم مکمل تحقیق كتاب كفارات الايمان باب:5 میں بیان کریں گے جہاں امام بخاری رحمہ اللہ نے صاع حجازی کی افضیلت ثابت کرنے کے لیے تین احادیث بیان کی ہیں۔ والله المستعان.