تشریح:
(1)امام بخاری ؒ نے مذکورہ عنوان سے اس روایت کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے جس میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے نیلامی کی بیع سے منع کیا ہے۔ (کتاب الإسناد عن الزوائد البرار:483/1) بعض حضرات نے اعتراض کیا ہے کہ پیش کردہ حدیث میں نیلامی کا ذکر نہیں ہے لیکن رسول اللہ ﷺ کا یہ ارشاد کہ اسے کون خریدتا ہے؟یہی نیلامی کے ثبوت کےلیے کافی ہے۔بہرحال نیلامی اگر قیمت بڑھانے کے لیے جائے تو منع ہے۔اگر خریدنے کا ارادہ ہوتو نیلامی جائز ہے۔ مذکورہ حدیث میں اس کا واضح ثبوت ہے۔