تشریح:
(1) صحیح بخاری کی ایک دوسری روایت میں ہے: ’’اللہ تعالیٰ نے اس کی نیکی قبول کرتے ہوئے اسے جنت میں داخل فرما دیا۔‘‘ (صحیح البخاري، الوضوء، حدیث:173) (2) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ جاندار مخلوق پر شفقت و مہربانی کرنی چاہیے، خاص طور پر لوگوں سے بھلائی کرنے میں بہت فضیلت ہے کیونکہ جب پیاسے کتے کو پانی پلانا باعث مغفرت ہے تو انسانوں کی خدمت کرنے میں عظیم اجروثواب کی امید رکھنی چاہیے۔ اس سے پانی پلانے کی فضیلت کا بھی پتہ چلتا ہے کہ یہ عمل اللہ کے ہاں کس قدر قدرومنزلت کا باعث ہے۔ (فتح الباري:53/5)