تشریح:
(1) تصویر کا سر کاٹ کر اسے درخت کی طرح بنا دیا جائے تو اس کا استعمال جائز ہے اور جس کپڑے پر تصویر بنی ہو اگر وہ پاؤں تلے روندی جاتی ہو تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں۔ (2) ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے گھروں میں جاندار تصاویر کے پردے نہ لٹکائیں بلکہ انہیں ختم کر دیں۔ ایسی تصاویر شرعاً ناجائز اور حرام ہیں۔ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد گرامی ہے: جس گھر میں تصویر ہو وہاں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (صحیح البخاري، بدءالخلق، حدیث:3322) ہاں انہیں پاؤں تلے روندنے کی صورت میں برقرار رکھا جا سکتا ہے جیسا کہ تکیے بنانے سے ظاہر ہوتا ہے۔ واللہ أعلم