تشریح:
اس حدیث کے مطابق دودھ کے سلسلے میں ایک ہی دودھ پلانے والی کی گواہی کافی ہے۔ رسول اللہ ﷺ نے اس گواہی کو کافی سمجھتے ہوئے میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کرا دی، چنانچہ اس گواہی کی بنیاد پر حضرت عقبہ بن حارث ؓ کو رشتۂ ازدواج ختم کرنا پڑا۔ سنن دارقطنی کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اس عورت سے علیحدگی اختیار کر لو کیونکہ اس میں تمہارے لیے کوئی خیر و برکت نہیں ہے۔‘‘ (سنن الدارقطني:162/2) ایک دوسری روایت میں ہے: حضرت عقبہ بن حارث ؓ نے جب اسے علیحدہ کر دیا تو اس نے کسی اور شخص سے شادی کر لی۔ (صحیح البخاري، الشھادات، حدیث:2640، وفتح الباري:332/5) واللہ أعلم