تشریح:
(1) مذکورہ ضابطہ اس صورت میں ہے کہ جب اسبابِ استحقاق میں سب برابر ہوں، مثلاً: ایک چیز دو مدعیوں کے قبضے میں ہے اور ہر ایک پوری چیز لینے کا دعوے دار ہے اور قسم اٹھا کر اسے لینے کا خواہش مند ہے۔ گواہ کسی کے پاس نہیں ہیں تو ان کے درمیان قرعہ اندازی کی جائے گی جس کے نام قرعہ نکلے گا وہ قسم اٹھا کر اس کا حق دار ہو جائے گا۔ (2) ابوداود میں ہے کہ دو آدمیوں نے کسی چیز کے متعلق دعویٰ کیا اور کسی کے پاس گواہ نہیں تھے تو رسول اللہ ﷺ نے قرعہ اندازی کے ذریعے سے ایک سے قسم لے کر وہ چیز اس کے حوالے کر دی۔ (سنن أبي داود، القضاء، حدیث:3616)