تشریح:
مطلب یہ ہے کہ صلح ہی میں خیر و برکت ہے اگرچہ اپنے کسی حق کو ختم ہی کرنا پڑے۔ درج بالا صورت حال کے پیش نظر اگر مرد طے شدہ قرار داد کے مطابق اس کی باری میں کسی دوسری بیوی کے پاس رہے یا اس کے خرچے میں کچھ کمی کر دے تو گناہ گار نہیں ہو گا کیونکہ عورت نے اپنی رضا مندی سے اپنا حق ختم کیا ہے۔ میاں بیوی کا صلح و صفائی سے رہنا اسلام میں بہت اہمیت رکھتا ہے جیسا کہ حضرت سودہ ؓ نے اپنی باری سیدہ عائشہ ؓ کو ہبہ کر دی تھی۔ واللہ أعلم