تشریح:
(1) ایک دوسری روایت کے مطابق اس آدمی کا نام حضرت سعد بن عبادہ ؓ تھا۔ انہوں نے اپنا ایک پھل دار باغ اپنی والدہ کی طرف سے صدقہ کیا تھا۔ چونکہ وقف اور صدقہ ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں، اس لیے دونوں کا حکم ایک ہے۔ (2) مخراف اسم جنس ہے۔ اس کی تحدید ضروری تھی لیکن اس کی تحدید صدقہ کرنے والے کی طرف نسبت کرنے سے ہو گئی کیونکہ اس کے پاس صرف یہی باغ تھا جو ممتاز و متعین تھا۔ (3) یہ بھی ثابت ہوا کہ ایصال ثواب کے لیے کنواں یا باغ وقف کر دینا بہترین صدقہ جاریہ ہے۔ جب تک مخلوق ان سے فائدہ حاصل کرتی رہے گی مرنے والے کو ثواب ملتا رہے گا۔