تشریح:
1۔ وہ شخص بظاہر میدان جہاد می بڑا مجاہد معلوم ہورہا تھا اور بڑی بے جگری سے لڑرہا تھا مگر اس کی قسمت میں جہنم لکھی ہوئی تھی جس کے متعلق رسول اللہ ﷺنے بذریعہ وحی خبر دے دی تھی۔ آخر وہی کچھ ہوا۔ وہ خود کشی سے حرام موت مرا اور دوزخ میں داخل ہوا۔ اس بنا پر میدان جنگ میں مرنے والا شہید نہیں ہوتا اورنہ اسے شہید کہنا چاہئے۔ممکن ہے کہ وہ شخص منافق یا ریاکار ہو، البتہ شریعت کے ظاہری احکام کے مطابق اسے شہداء کا حکم دیاجائےگا۔ 2۔اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خاتمے کا اعتبار ہے اور اللہ تعالیٰ بعض اوقات کافر و منافق سے اپنے دین کی مدد لے لیتا ہے۔ 3۔ شَاذََّه اس شخص کو کہتے جو لوگوں میں رہنے سہنے کے بعد ان سے الگ ہوجائے۔ فَاذَّه وہ ہے جو لوگوں سے بالکل میل جول نہ رکھے بلکہ شروع ہی سے ان سے الگ تھلگ رہے۔