تشریح:
چھری سے گوشت کاٹ کاٹ کر کھانا سنت ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ گوشت سخت ہو۔ اس لیے چھری کی ضرورت محسوس ہوئی کہ اس سے کاٹ کر گوشت کھایا۔ چونکہ چھری آلات حرب سے ہے۔ اس لیے مجاہد اسے میدان جنگ میں اپنے پاس رکھ سکتا ہے اور بوقت ضرورت اسے استعمال بھی کر سکتا ہے میدان جنگ کے علاوہ دوران سفر میں بھی بہت سی ضروریات میں چھری کام آسکتی ہے۔ اس لیے سفر میں اسے ساتھ رکھنا جائز ہے۔