تشریح:
1۔غزوہ احزاب کے دن جب مسلمان سخت مصیبت میں مبتلا ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے مشرکین کے خلاف بددعا فرمائی جو قبول ہوئی اور وہ شکست کھا کر بھاگ گئے۔آپ نے فرمایا:’’اے اللہ!ان کے گھر آگ سے بھردے۔"جب کسی کے گھرمیں آگ لگ جائے تو سخت مضطرب اور انتہائی پریشان ہوتا ہے۔ان الفاظ سے شکست کھانے اور پاؤں پھسلنے کو ثابت کیا ہے۔2۔آگے ایک حدیث میں صراحت ہے کہ آپ نے ان الفاظ میں دعا کی:" اے اللہ!انھیں شکست دے اور انھیں اچھی طرح جھنجھوڑ کر رکھ دے۔‘‘ (صحیح البخاري، الجهاد، حدیث:2933)