تشریح:
1۔غزوہ خیبر کا پس منظر یہود کی مسلسل غداری اورطبعی فساد انگیزی تھا۔انھیں دعوت اسلام پہنچ چکی تھی،اس لیے رسول اللہ ﷺ نے انھیں سزا دینا چاہی۔ نبی کریم ﷺ رات کے وقت ان پر حملہ آور ہوئے۔انھیں سنبھلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ 2۔ایک روایت کے مطابق حضرت انس ؓ فرماتے ہیں:ہم خیبر میں اس وقت پہنچے جب سورج چمک رہا تھا۔ (صحیح مسلم، الإیمان، حدیث: 4666(1365)