الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4 1 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ قِتَالِ اليَهُودِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2925. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الفَرْوِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: تُقَاتِلُونَ اليَهُودَ، حَتَّى يَخْتَبِيَ أَحَدُهُمْ وَرَاءَ الحَجَرِ، فَيَقُولُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ، هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي، فَاقْتُلْهُ ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : یہودیوں سے لڑائی ہونے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2925. حضرت عبداللہ بن عمر ؓسے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تم یہودیوں سے جنگ کرو گے یہاں تک کہ اگر کوئی یہودی کسی پتھر کے پیچھے چھپا ہوگا تو وہ پتھر بول کر کہے گا: اللہ کے بندے!یہ میرے پیچھے یہودی (چھپا ہوا) ہے اسے قتل کرڈالو۔‘‘ الموضوع: قتال الیهود إلى آخر الزمان (الأمم السابقة) موضوع: آخری زمانے میں یہود سے قتال (اقوام سابقہ) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الجِهَادِ وَالسِّيَرِ (بَابُ قِتَالِ اليَهُودِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 2926. حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ القَعْقَاعِ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى تُقَاتِلُوا اليَهُودَ، حَتَّى يَقُولَ الحَجَرُ وَرَاءَهُ اليَهُودِيُّ: يَا مُسْلِمُ، هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي فَاقْتُلْهُ ... صحیح بخاری : کتاب: جہاد کا بیان (باب : یہودیوں سے لڑائی ہونے کا بیان ) مترجم: BukhariWriterName 2926. حضرت ابوہریرہ ؓسے روایت ہے، وہ رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے کہ آپ نے فرمایا: ’’قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تم یہودیوں سے جنگ کروگے حتیٰ کہ جس پتھر کے پیچھے یہودی چھپا ہوگا وہ پتھر کہے گا: اے مسلم! میرے پیچھے یہودی چھپا ہوا ہے اسے قتل کردے۔‘‘ الموضوع: قتال الیهود إلى آخر الزمان (الأمم السابقة) موضوع: آخری زمانے میں یہود سے قتال (اقوام سابقہ) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ المَنَاقِبِ (بَابُ عَلاَمَاتِ النُّبُوَّةِ فِي الإِسْلاَمِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3593. حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ قَالَ أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ تُقَاتِلُكُمْ الْيَهُودُ فَتُسَلَّطُونَ عَلَيْهِمْ ثُمَّ يَقُولُ الْحَجَرُ يَا مُسْلِمُ هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي فَاقْتُلْهُ... صحیح بخاری : کتاب: فضیلتوں کے بیان میں (باب: آنحضرت ﷺکےمعجزات یعنی نبوت کی نشانیوں کابیان ) مترجم: BukhariWriterName 3593. حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کوکو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’تم سے یہودی جنگ کریں گے اور تم اس جنگ میں ان پر غالب آجاؤ گے یہاں تک کہ پتھر بول کرکہے گا: اےمسلمان!یہ یہودی میری آڑ میں چھپا ہوا ہے آؤ اور اسے قتل کرو۔‘‘ الموضوع: قتال الیهود إلى آخر الزمان (الأمم السابقة) موضوع: آخری زمانے میں یہود سے قتال (اقوام سابقہ) 4 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْفِتَنِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَا جَاءَ فِي عَلاَمَةِ الدَّجَّالِ) حکم: صحیح 2236. حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ تُقَاتِلُكُمْ الْيَهُودُ فَتُسَلَّطُونَ عَلَيْهِمْ حَتَّى يَقُولَ الْحَجَرُ يَا مُسْلِمُ هَذَا يَهُودِيٌّ وَرَائِي فَاقْتُلْهُ قَالَ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ... جامع ترمذی : كتاب: ایام فتن کے احکام اور امت میں واقع ہونے والے فتنوں کی پیش گوئیاں (باب: دجال کی نشانیوں کابیان ) مترجم: TrimziWriterName 2236. عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ’’یہود تم سے لڑیں گے اورتم ان پر غالب ہو جاؤ گے یہاں تک کہ پتھرکہے گا: اے مسلمان! میرے پیچھے یہ یہودی ہے اسے قتل کردو‘‘۱ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: قتال الیهود إلى آخر الزمان (الأمم السابقة) موضوع: آخری زمانے میں یہود سے قتال (اقوام سابقہ) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 4 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 4