تشریح:
1۔ان دونوں نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی حضرت زینب ؓ کو دوران سفر میں برچھا ماراجس سے ان کا حمل ساقط ہوگیا تھا،اس لیے آپ نے پہلے انھیں جلادینے کا حکم دیا،پھر بعد میں انھیں قتل کردینے کا فرمایا۔ 2۔بوقت سفر الوداع کہنا سنت ہے،خواہ مسافر،مقیم کو کہے یا اس کے برعکس مقیم،مسافر سے کہے۔حدیث میں پہلی صورت کا بیان ہے۔ دوسری صورت کو اس پر قیاس کیا جاسکتا ہے۔ ہمارے ہاں دوسری صورت ہی عام ہے،یعنی مقیم آدمی مسافر کو الوداع کہتا ہے۔