تشریح:
1۔کوئی بھی سفر ہو راستے میں نشیب و فراز اکثر آتے رہتے ہیں لہٰذا مذکورہ ہدایت نبوی کو مد نظر رکھنا چاہیےاس مقام پر سفر جہاد میں اس امر کا مشروع ہونا مقصود ہے۔ 2۔ حضرت یونس ؑ جب مچھلی کے پیٹ میں گئے تو انھوں نے اللہ کی تسبیح کی تو اللہ تعالیٰ نے انھیں نجات دی۔ رسول اللہ ﷺ نے بھی ان کی پیروی میں فرمایا:’’جب تم نیچی جگہ اترو تواللہ کی تسبیح کرو۔‘‘