تشریح:
1۔حضرت عباس ؓ جب جنگ بدر میں قیدی بن کر مدینہ طیبہ آئے تو وہ ننگے تھے۔رسول اللہ ﷺنے عبداللہ بن ابی سے قمیص لے کر انھیں پہنائی تھی کیونکہ حضرت عباس ؓ کا قد لمبا تھا انھیں صرف عبد اللہ بن ابی کا کرتہ ہی پورا آسکتا تھا کیونکہ اس کاقد بھی لمباتھا۔ 2۔رسول اللہ ﷺنے اس احسان کا بدلہ اس وقت دیا جب رئیس المنافقین عبد اللہ بن ابی مرا اور رسول اللہ ﷺ نے اپنا کرتہ اسے پہنایا۔ 3۔اس سے معلوم ہوا کہ قیدیوں کو ننگا رکھنے کے بجائے انھیں مناسب کپڑے پہنانا ضروری ہیں۔ اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ جنگی قیدیوں کے ساتھ اخلاقی اور انسانی سلوک کرنا چاہیے۔ امام بخاری ؒنے قائم کردہ عنوان اور پیش کردہ حدیث سے یہی مسئلہ ثابت کیا ہے۔