تشریح:
اہل مکہ یعنی قریش فتح مکہ کے موقع پر مسلمان ہوئے تھے۔ ان کی تالیف قلب کے لیے آپ نے انھیں عطیات دیے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مال غنیمت اور خمس امام وقت کی صوابدید پر موقوف ہے وہ جہاں مناسب خیال کرے تقسیم کرنے کا مجاز ہے جیسا کہ رسول اللہ ﷺ نے اہل مکہ کوعطیات دیتے وقت اپنے اختیارات استعمال کیے تھے۔