تشریح:
1۔اگرچہ اس حدیث میں ’’ناحق‘‘ کے الفاظ نہیں ہیں لیکن قواعد شرعیہ کا یہی تقاضا ہے کہ اس سے مراد قتل ناحق ہے تاہم بعض روایات میں بغیرحق کی تصریح موجودہے، نیز سنن نسائی میں ہے:’’جس شخص نے کسی ذمی کو ناحق قتل کیا اس پر جنت حرام ہے۔‘‘ (سنن النسائي، القسامة، حدیث:4752) 2۔ مذکورہ شخص اس وقت تک جنت کی خوشبو نہیں پائے گا جب تک اپنے جرم کی سزانہ پالے یا اس سے مراد وہ شخص ہے جس نے جائز اور حلال خیال کرکے ذمی کو قتل کیا ہو۔ بہرحال یہ حدیث سخت وعید پر محمو ل ہے۔