تشریح:
1۔ اس حدیث میں ان فرشتوں کا ذکر ہے جو جمعہ کے دن مسجد میں آنے والوں کا نام لکھتے ہیں اور انھیں اللہ کےحضور پیش کرتے ہیں، لیکن جب خطبہ شروع کرنے کے لیے امام منبر پر بیٹھ جاتا ہے تو وہ اپنی ڈیوٹی ختم کردیتے ہیں۔ 2۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آغاز خطبہ کے وقت یا اس کے بعد آنے والے لوگ جمعہ کے اضافی ثواب سے محروم رہتے ہیں، اس لیے ہمیں اس پہلو پر خاص غور کرنا چاہیے۔