تشریح:
1۔ ان احادیث سے معلوم ہوا کہ مسجد میں اسلامی اشعار یا اسلام کے دفاع پر مبنی منظوم کلام پڑھا جاسکتا ہے نیز یہ بھی پتہ چلا کہ ابتداء کفار سے الجھاؤ درست نہیں، البتہ جواب کاروائی کے طور پر ان کی ہجو اور مذمت کی جاسکتی ہے۔ حضرت حسان ؓ نے جب جوابی اشعار پڑھے تو مشرکین مکہ کو پسینہ اترآیا۔ حسان ؓ کا ایک شعریہ ہے:لنا في كل يوم من معدك سباب أو قتال أو ھجاء