تشریح:
شیطان کا یہ بنیادی مقصد ہے کہ اس نے ہر طرح سے اولاد آدم کو سیدھے راستے سے ہٹانا ہے اور انسانی کاموں میں دخل اندازی کر کے اللہ کی یاد سے انھیں غافل کرنا ہے جیسا کہ مذکورہ واقعے میں ہے کہ مچھلی گم ہونے کو ایک علامت ٹھہرایا گیا تھا۔ کہ تمھاری خضر ؑ سے وہاں ملاقات ہوگی۔ اس سفر کا بنیادی مقصد حضرت خضر ؑ سے ملاقات کرنا تھا اور اس کے لیے مچھلی کو بطور علامت مقرر کیا گیا تھا اس کے باوجود بھی شیطان نے انھیں غافل کردیا اور وہ خواہ مخواہ پریشانی میں مبتلا ہوئے پھرمزید سفر کرنا پڑا پریشانی الگ ہوئی اگرچہ رسول شیطانی کارستانیوں سے محفوظ ہوتے ہیں۔ تاہم شیطان ان کے ساتھ چلنے والوں کو پریشان کر کے ان کی پریشانی کا سبب مہیا کردیتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے محفوظ رکھے۔ آمین۔