تشریح:
چونکہ یہ آیت کریمہ حضرت لوط ؑ کے واقعے کے بعد ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے۔ ’’قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان پر پتھر برسائے مگر لوط کے گھر والوں کو ہم نے سحری کے وقت بچا کر وہاں سے نکال دیا۔‘‘ (القمر:33/54 ،34) اس واقعے کے آخر میں ہے۔’’پھر کیا ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا؟‘‘(القمر:40/54) اس مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو یہاں ذکر کیا ہے۔