تشریح:
1۔ حضرت ہارون علیہ السلام سیدنا موسیٰ ؑکے بڑے بھائی تھے۔ اس حدیث میں ان کا ذکر ہے نیز حدیث اسراء میں موسیٰ ؑ کا بھی ذکر خیر ہے۔ اسی مناسبت سے امام بخاری ؒ نے اسے یہاں بیان کیا ہے۔ 2۔ واضح رہے کہ ثابت اورعباد نے صرف ہارون ؑ کے پانچویں آسمان میں ہونے کے بارے میں متابعت کی ہے۔ تمام حدیث میں متابعت مقصود نہیں۔ حضرت ثابت کی روایت کو امام مسلم ؒ نے متصل سند سے بیان کیاہے۔ (صحیح مسلم، الإیمان، حدیث:411(162) لیکن اس میں مالک بن صعصعہ کا ذکر نہیں ہے۔ قاضی شریک نے بھی اپنی روایت میں حضرت ہارون ؑ کے متعلق بیان کیا ہے کہ وہ پانچویں آسمان میں ہیں۔ (فتح الباري:519/6)