الموضوع المختار منتخب موضوع Selected Topics صحيح البخاريصحيح مسلمسنن أبي داؤدجامع الترمذيسنن النسائيسنن ابن ماجهمسند احمد 10 نتائج حاصل کریں25 نتائج حاصل کریں50 نتائج حاصل کریں100 نتائج حاصل کریں مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10 1 صحيح البخاري: كِتَابُ أَحَادِيثِ الأَنْبِيَاءِ (بَابٌ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 3371. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنِ المِنْهَالِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الحَسَنَ وَالحُسَيْنَ، وَيَقُولُ: إِنَّ أَبَاكُمَا كَانَ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ ... صحیح بخاری : کتاب: انبیاء ؑ کے بیان میں (باب: ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 3371. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے، انھوں نے کہا: نبی ﷺ کلمات ذیل سے حضرت حسن ؓ اور حضرت حسین ؓ کو دم کرتے اور فرماتے تھے: ’’تمھارے دادا حضرت ابراہیم ؑ بھی انہی کلمات سے حضرت اسماعیل ؑ اور حضرت اسحاق ؑ کو دم کرتے تھے۔ میں اللہ کے کلمات تامہ کے ذریعے سے ہر شیطان، زہریلے جانور اور ہر ضرر رساں نظر کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ ... الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 2 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ مَنِ اكْتَوَى أَوْ كَوَى غَيْرَهُ، وَفَضْلِ ...) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5705. حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: لاَ رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ، . صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: داغ لگوانا یا لگانا اور جو شخص داغ نہ لگوائے اس کی فضیلت کابیان ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 5705. حضرت عمران بن حصین ؓ سے روایت ہے، انہون نے کہا کہ نظر بد اور زہریلے جانور کے کاٹ کھانے کے علاوہ کسی دوسری بیماری جھاڑ پھونک جائز نہیں۔ الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 3 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ رُقْيَةِ العَيْنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5738. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَعْبَدُ بْنُ خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ شَدَّادٍ، عَنْ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ أَمَرَ أَنْ يُسْتَرْقَى مِنَ العَيْنِ» صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: نظر بد لگ جانے کی صورت میں دم کرنا ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 5738. سیدہ عائشہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی ﷺ نے مجھے حکم دیا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا (کہا کہ) آپ نے حکم دیا۔ ۔ ۔ کہ نظر بد لگ جانے سے دم جھاڑ کیا جائے الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 4 صحيح البخاري: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ رُقْيَةِ العَيْنِ) حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 5739. حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ عَطِيَّةَ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ، أَخْبَرَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ زَيْنَبَ ابْنَةِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى فِي بَيْتِهَا جَارِيَةً فِي وَجْهِهَا سَفْعَةٌ، فَقَالَ: «اسْتَرْقُوا لَهَا، فَإِنَّ بِهَا النَّظْرَةَ» تَابَعَهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَالِمٍ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ وَقَالَ عُقَيْلٌ عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى الله... صحیح بخاری : کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں (باب: نظر بد لگ جانے کی صورت میں دم کرنا ) مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام) 5739. سیدہ ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے ان کے گھر میں ایک لڑکی دیکھی جس کی چہرے پر سیاہ دھبے تھے تو آپ نے فرمایا: ”اسے دم کراؤ کیونکہ اسے نظر بد لگ گئی ہے“ عقیل نے کہا کہ ان سے زہری نے بیان کیا۔ انہیں عروہ نے خبر دی انہوں نے اسے نبی ﷺ سے (مرسل طور پر) بیان کیا عبداللہ بن سالم نے زبیدی سے روایت کرنے میں محمد بن حرب کی متابعت کی ہے ... الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 5 سنن أبي داؤد: كِتَابُ السُّنَّةِ (بَابٌ فِي الْقُرْآنِ) حکم: صحیح()(الألباني) 4737. حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ: >أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ<، ثُمَّ يَقُولُ: >كَانَ أَبُوكُمْ يُعَوِّذُ بِهِمَا إِسْمَاعِيلَ وَإِسْحَاقَ<. قَالَ أَبُو دَاوُد: هَذَا دَلِيلٌ عَلَى أَنَّ الْقُرْآنَ لَيْسَ بِمَخْلُوقٍ.... سنن ابو داؤد : کتاب: سنتوں کا بیان (باب: قران مجید کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ابو عمار عمر فاروق سعیدی (دار السلام) 4737. سیدنا ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ سیدنا حسن اور حسین ؓ کو ان الفاظ سے دم کیا کرتے تھے «أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ”میں تم دونوں کو اللہ کے کامل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں کہ ہر شیطان، ہر موذی اور ہر بد نظر کے شر سے محفوظ رہو۔“ پھر فرماتے: ”تمہارے ابا (سیدنا ابراہیم ؑ) سیدنا اسماعیل ؑ اور سیدنا اسحاق ؑ کو ان کے ذریعے سے پناہ دیا کرتے تھے۔“ امام ابوداؤد ؓ فرماتے ہیں: یہ دلیل ہے کہ قرآن کریم مخلوق نہیں۔ ... الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 6 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ) حکم: صحیح()(الألباني) 2060. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ وَيَعْلَى عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ يَقُولُ أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ وَيَقُولُ هَكَذَا كَانَ إِبْرَاهِيمُ يُعَوِّذُ إِسْحَقَ وَإِسْمَعِيلَ عَلَيْهِمْ السَّلَام.... جامع ترمذی : كتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل (باب: نظر بد کی وجہ سے جھاڑ پھونک سے متعلقہ ایک اور باب ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 2060. عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں: اللہ کے رسول حسن اورحسین ؓ پریہ کلمات پڑھ کرجھاڑپھونک کرتے تھے: (أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لاَمَّةٍ) میں تمہارے لیے اللہ کے مکمل اورپورے کلمات کے وسیلے سے ہرشیطان اورہلاک کرنے والے زہریلے کیڑے اور نظر بد سے پناہ مانگتاہوں، اورآپﷺ فرماتے تھے: اسماعیل اوراسحاق کے لیے اسی طرح ابراہیم ؑ پناہ مانگتے تھے۔ ... الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 7 جامع الترمذي: أَبْوَابُ الطِّبِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ) حکم: صحیح()(الألباني) 2060.01. حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ مَنْصُورٍ نَحْوَهُ بِمَعْنَاهُ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ. جامع ترمذی : كتاب: طب (علاج ومعالجہ) کے احکام ومسائل (باب: نظر بد کی وجہ سے جھاڑ پھونک سے متعلقہ ایک اور باب ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی) 2060.01. اس سند سے بھی ابن عباس ؓ سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 8 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ الْعَيْنُ) حکم: صحیح()(الألباني) 3508. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الْمَخْزُومِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اسْتَعِيذُوا بِاللَّهِ، فَإِنَّ الْعَيْنَ حَقٌّ» سنن ابن ماجہ : کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل (باب: نظر بد کا بیان ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام) 3508. حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے، اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’(نظر سے) اللہ کی پناہ مانگو کیونکہ نظر کا لگنا ایک حقیقت ہے۔‘‘ الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 9 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ مَنِ اسْتَرْقَى مِنَ الْعَيْنِ) حکم: صحیح()(الألباني) 3511. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبَّادٍ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَعَوَّذُ مِنْ عَيْنِ الْجَانِّ، ثُمَّ أَعْيُنِ الْإِنْسِ، فَلَمَّا نَزَلَتِ الْمُعَوِّذَتَانِ، أَخَذَهُمَا وَتَرَكَ مَا سِوَى ذَلِكَ»... سنن ابن ماجہ : کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل (باب: نظر کا دم کروانا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام) 3511. حضرت ابو سعید ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ جنوں اور انسانوں کو نظر سے پناہ ملنے کی دعا کیا کرتے تھے۔ جب معوذتین (سورۃ فلق اور سورۃ الناس ) نازل ہوئیں تو نبی ﷺ نے انہیں اختیار فرما لیااور ان کے علاوہ دوسری چیزیں چھوڑ دیں۔ الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) 10 سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطِّبِّ (بَابُ مَا عَوَّذَ بِهِ النَّبِيُّ ﷺ وَمَا عُوِّذَ ...) حکم: صحیح()(الألباني) 3525. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ هِشَامٍ الْبَغْدَادِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، ح وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاهِلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مِنْهَالٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُعَوِّذُ الْحَسَنَ، وَالْحُسَيْنَ، يَقُولُ: أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ، مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ، قَالَ: وَكَانَ أَبُونَا إِبْرَاهِيمُ يُعَوِّذُ بِهَا إِسْمَاعِيلَ، وَإِسْحَاقَ أَوْ قَالَ: إِسْمَاعِيلَ، وَيَعْقُوبَ، وَهَ... سنن ابن ماجہ : کتاب: طب سے متعلق احکام ومسائل (باب: نبیﷺ نے جو دم کیا اور جو دم آپؐ کو کیا گیا ) مترجم: ١. فضیلۃ الشیخ مولانا محمد عطاء اللہ ساجد (دار السلام) 3525. عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہےکہ نبی ﷺ حضرت حسن اور حضرت حسین ؓ کو دم کرتے تو یوں فرماتے تھے: (أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ» ’’میں اللہ کے کامل کلمات کی کی پناہ میں آتاہوں، ہر شیطان سے اورکیڑے مکوڑے سے اور ہر دیوانہ کردینے والی آنکھ سے ۔‘‘ نبی ﷺ نےفرمایا: ’’ہمائےجد امجد حضرت ابراہیم ؑ یہ دعا پڑھ کر اسماعیل اور اسحق کو‘‘یا فرمایا: ’’اسماعیل اور یعقوب... الموضوع: الاستعاذة والعلاج من العين (الإيمان) موضوع: نظر بد کا علاج اور اس سے پناہ مانگنا (ایمان) مجموع الصفحات: 1 - مجموع أحاديث: 10 کل صفحات: 1 - کل احا دیث: 10