تشریح:
ایک ہی حدیث کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اس میں حضرت موسیٰ ؑ کاذکر خیرهے۔ نیز آپ نے فرمایا:’’کوئی انسان میرے متعلق یہ نہ کہے کہ میں یونس بن متی سے بڑھ کر ہوں۔‘‘ آپ کا یہ کلام تواضع اور انکسار پرمحمول ہے۔ اور میں اولاد آدم کا سردار ہوں، اس کے منافی نہیں کیونکہ آپ نے فخر و مباہات کے طور پر نہیں بلکہ اسے تحدیث نعمت کے طور پر کہا ہے۔ اور سیادت سے مراد قیامت کے دن آپ کی عظمت ہے۔ حضرت یونس ؑکے متعلق دیگر گزارشات ہم آئندہ بیان کریں گے۔ بإذن اللہ تعالیٰ۔