تشریح:
1۔ اس حدیث میں حضرت یحییٰ ؑ کا ذکر خیر ہے۔ اسی منابت سے امام بخاری ؒنے اسے بیان کیا ہے۔ 2۔ حضرت عیسیٰ ؑ کی والدہ حضرت مریم ؑ اورحضرت یحییٰ کی والدہ حضرت ایشاع بنت حنا ہیں۔ یہ دونوں مادری بہنیں ہیں، اس بنا پر یہ دونوں آپس میں خالہ زاد بھائی ہیں۔ یہ قرابت ہی ان دونوں کے دوسرے آسمان میں اکٹھے رہنے کا سبب بنی ہے۔ حضرت زکریا ؑ نے حضرت مریم ؑ کی کفالت کی تھی، قرابت داری کے علاوہ روحانی تعلق بھی تھا، اس لیے حضرت ذکریا، ان کے لخت جگر حضرت یحییٰ ؑ نیز حضرت مریم ؑ اور ان کے جگرگوشے حضرت عیسیٰ ؑ کا قرآن میں یکجا ذکر آتا ہے۔