تشریح:
1۔ ایک حدیث میں ہے کہ جب بھی بچہ پیدا ہوتا ہے شیطان اس کے پہلو میں اپنی انگلی مارتا ہے لیکن حضرت عیسیٰ ؑ اس سے محفوظ ر ہے۔ (صحیح البخاري، بدء الخلق، حدیث:3286) 2۔ اس حدیث میں حضرت مریم ؑ کو بھی شامل کیاگیا ہے۔ دراصل پہلی حدیث میں بچے کے پہلو میں انگلی مارنے کے اعتبار سے حصر تھا اور اس حدیث میں مس کے لحاظ سے حصر ہے اور یہ دونوں حکم مختلف اورالگ الگ ہیں۔ واللہ أعلم۔