تشریح:
1۔ بنوزہرہ سے مراد مغیرہ بن کلاب بن مرہ کی اولاد ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی والد ماجدہ بھی اسی خاندان سے تھیں کیونکہ نسب اس طرح ہے:آمنہ بنت وہب بن عبد مناف بن زہرہ۔ اسی بنا پر انصار مدینہ کو رسول اللہ ﷺ کے ماموں کہا جاتا ہے۔ 2۔ امام بخاری ؒنے اس مقام پر یہ حدیث انتہائی مختصر بیان کی ہے۔ اسے آئندہ حدیث:3505 میں تفصیل سے بیان کیاجائے گا وہاں ہم اس کی تشریح کریں گے۔ بإذن اللہ۔