تشریح:
1۔ پانچ غلام یہ تھے: حضرت بلال بن ابی رباح ، حضرت زید بن حارث ؓ ، حضرت عامر بن فہیرہ ؓ ،ابو فکیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور عبید بن زید حبشی ؓ اور عورتیں حضرت خدیجہ الکبری ؓ اور حضرت ام ایمن ؓ یا حضرت سمیہ ؓ تھیں2۔حضرت عمار ؓ کا مطب یہ ہے کہ حضرت ابو بکر ؓ آزاد لوگوں سے پہلے شخص ہیں جنھوں نے اپنے اسلام کا برسر عام اعلان کیا ویسے بے شمار ایسے مسلمان موجود تھے جو اپنے اسلام کو چھپائے ہوئے تھے بچوں میں سے حضرت علی ؓ اور عورتوں میں سے حضرت خدیجہ ؓ پہلے اسلام لائیں 3۔امام بخاری ؒ نے اس حدیث سے حضرت ابو بکر ؓ کی سابقیت فی الاسلام ثابت کی ہے۔ واللہ أعلم۔