تشریح:
علمائے سلوک نے لکھاہے:جب اُحد پہاڑ لرزنے لگا تو رسول اللہ ﷺنے یہ وضاحت کرناضروری خیال کیا کہ پہاڑ کا یہ لرزہ ایسا نہیں جیساکہ کوہ طور قوم موسیٰ کے ساتھ حرکت میں آیاتھا جب انھوں نے اللہ کے کلمات میں تحریف کا ارتکاب کیا تھا۔اس وقت وہ پہاڑ شدت غضب کی وجہ سے لرزہ تھا جبکہ احد کا لرزہ خوشی اور سرور کی وجہ سے ہے کہ اس پر وہ ہستیاں ہیں جنھیں اللہ پسند کرتا ہے ،گویا اُحد پہاڑ خوشی سے جھوم رہا تھا اور زبانِ حال سے یہ کہہ رہا تھا: پہاڑو! تم پر پتھر ہیں ،مجھ پر پیغمبر ہے۔تم پر درخت ہیں،مجھ پر آمنہ کے جگر کا لخت ہیں۔تم پر مکان ہیں اور مجھ نبی آخر الزمان ہیں،اس لیے جب رسول اللہ ﷺنے اسے ٹھہر جانے کا حکم دیا تو وہ ٹھہر گیا۔