تشریح:
حضرت اسلم سیدنا عمر بن خطاب ؓ کے غلام تھے۔انھوں نےحضرت عمر کے متعلق فرمایا:میں نے ان کی مدت خلافت کے دوران میں کوئی شخص ایسا نہیں دیکھا جو ان سے زیادہ سخی اور ان تھک کوشش کرنے والا ہو۔اس شہادت اور گواہی سے حضرت عمر ؓ کی منقبت ثابت ہوتی ہے کہ آپ اسلام کے بہت بڑے ستون تھے۔۔۔ رضي اللہ تعالیٰ عنه ۔۔۔