تشریح:
1۔ انصار سے محبت کے جذبات کا اظہار مجموعی اعتبار سے ہے۔ یہ کسی سے انفرادی محبت کے خلاف نہیں ہے جیسا کہ ایک مرتبہ کسی نے آپ سے دریافت کیا کہ تمام لوگوں سے زیادہ آپ کو محبوب کون ہے؟ تو آپ نے حضرت ابو بکرؓ کا نام لیا تھا لہٰذا انصار کے متعلق آپ کا مذکورہ ارشاد غیر انصار سے محبت کرنے کے خلاف نہیں۔ (فتح الباري:144/7) ایک روایت میں ہے کہ آپ ان پر احسان کرنے کے لیے کھڑے ہو گئے پھر آپ نے یہ کلمات ارشاد فرمائے۔ (صحیح البخاري، النکاح، حدیث:5180)