تشریح:
1۔ مفسرین نے اس آیت کریمہ کی مختلف شان نزول بیان کی ہیں۔ بہر حال امام بخاری ؒ کے بیان کردہ واقعے کو ترجیح حاصل ہے۔ 2۔اس میں انصار کی فضیلت بیان ہوئی ہے کہ وہ خود ضرورت مند ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے کام کرتے اور اپنی ضروریات پر دوسروں کو ترجیح دیتے ہیں۔ 3۔ حافظ ابن حجر ؒ نے اس حدیث میں بیان کردہ صفت "ضحك" کی تاویل کی ہے جبکہ اسلاف کا موقف یہ ہے کہ اس طرح صفات کو اللہ تعالیٰ کے لیے اس طرح ثابت کیا جائے جیسا کہ اس کی شان کے شایان ہو، اس کی کوئی تاویل نہ کی جائے۔ شارحین بخاری نے اس کی تاویل کی ہے۔ وہ اس سے مراد اللہ کی خوشی لیتے ہیں کہ ہنسنے کو خوشی لازم ہے۔ بہرحال حدیث میں اللہ تعالیٰ کے لیے صفت ضحك اور تعجب کا اثبات ہے، اسے بلا تاویل اللہ تعالیٰ کے لیےثابت کیا جائے۔