تشریح:
1۔ حضرت انس بن مالک ؓ ان سے انصار کے کار نامے بیان کرتے تھے۔ وہ واقعات زمانہ جاہلیت کے بھی ہوتے اور اسلامی کارناموں کا بھی ذکر ہوتا۔
2۔امام بخاری ؒ کی بیان کردہ تمام روایات میں کسی نہ کسی پہلو سے زمانہ جاہلیت کے حالات پر روشنی پڑتی ہے۔ یہ حالات بیشتر معاشی، اقتصادی سیاسی، اخلاقی اور مذہبی کوائف سے متعلق ہیں جن میں برے اور اچھے ہر قسم کے حالات کا تذکرہ ہوا ہے اسلام نے عہد جاہلیت کو ختم کیا اور جو خوبیاں تھیں انھیں برقرار رکھا کیونکہ وہ خوبیاں حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑ کی ہدایت سے ماخوذ تھیں۔