تشریح:
1۔امام بخاری ؒ نے حدیث ہجرت بیان کرنے کے بعد اس دوران میں پیش آنے والے چیدہ چیدہ واقعات بیان کرنا شروع کیے ہیں۔ ان واقعات میں ایک واقعہ حضرت سراقہ بن مالک ؓ کا ہے۔ جب انھوں نے انعام کے لالچ میں رسول اللہ ﷺکا تعاقب کیا۔ رسول اللہ ﷺ نے اس پر بددعا کی: ’’اےاللہ! تو اپنی مرضی کے مطابق اس کی طرف سے ہمارے لیے کافی ہے۔‘‘ (فتح الباري:301/7) ایک روایت میں ہے کہ آپ نے بددعا کی: ’’اے اللہ! اسے زمین پر گرادے۔‘‘ تو اس کے گھوڑے نے اسی وقت اسے زمین پر پٹخ دیا۔ (صحیح البخاري، مناقب الأنصار، حدیث:3911۔)2۔دوسرا واقعہ چرواہے کی ایک بکری سے دودھ دوہنے کا ہے جس کی تفصیل پہلے گزرچکی ہے۔