تشریح:
قرآن کریم میں ہے: ’’جیسا کہ ہم نے عذاب تقسیم کرنے والوں پر نازل کیا۔جنھوں نے(اپنے) قرآن (تورات) کو ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔‘‘ (الحجر:90۔91) اس آیت کی تفسیر میں حضرت ابن عباس ؓ نے فرمایا: اس سے مراد یہود نصاریٰ ہیں جنھوں نے اپنے قرآن، یعنی تورات وانجیل کے حصے بخرے کردیے، کچھ کو مانا اور کچھ کاانکار کردیا۔ اس حدیث میں اہل کتاب کے گندے کردار سے پردہ اٹھایا گیا ہے کہ انھوں نے اپنی کتاب کے ساتھ بہت ناروا سلوک کیا ہے، اس لیے یہ لوگ قابل اعتبار نہیں ہیں۔ واللہ اعلم۔