تشریح:
1۔ اس آیت کریمہ میں اصحاب بدر کی بزرگی اور فضیلت بیان کی گئی ہے کہ ان کے مرتبے اور مقام کو کوئی نہیں پاسکتا، چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر سے فرمایا: ’’اے اہل بدر!تم جوچاہو کرو تمہارے لیے جنت واجب ہوچکی ہے۔‘‘ (صحیح البخاري، المغازی، حدیث:3983) 2۔ حضرت ابن عباس ؓ کی مراد یہ ہے کہ مذکورہ آیت غزوہ بدر میں نازل ہوئی۔ امام بخاری ؒ کا رجحان بھی یہی معلوم ہوتاہے یہی وجہ ہے کہ انھوں نے اس حدیث کو غزوہ بدر میں بیان کیا ہے جبکہ دوسرے حضرات کا خیال ہے کہ مذکورہ آیت صرف اہل بدر کے متعلق نہیں بلکہ اس میں ایک قاعدہ بیان ہواہے جو اہل بدر کو بھی شامل ہے۔ واللہ اعلم۔