تشریح:
1۔ خنیس بن حذافہ سہمی مہاجرین اولین میں سے ہیں۔ پہلے انھوں نے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ واپس ہوئے تو بدر میں شرکت کی، وہاں شدید زخمی ہوگئے۔ مدینہ طیبہ میں زخم کے شدت اختیار کرنے سے فوت ہو گئے۔ یہ حضرت عبد اللہ بن حذافہ ؓ کےحقیقی بھائی تھے۔ رسول اللہ ﷺ نے ہجرت کے پچیس ماہ بعد حضرت حفصہ ؓ سے نکاح کیا۔
2۔ حضرت عمر ؓ کو حضرت ابو بکر ؓ کے متعلق زیادہ خفگی اس لیے ہوئی کہ حضرت عثمان ؓ نے پہلے اس معاملے پر غور و فکر کرنے کی مہلت طلب کی، پھر معذرت کردی جبکہ سیدنا ابو بکرؓہ نے سرے سے کوئی جواب ہی نہ دیا۔ اس کے علاوہ حضرت ابو بکر ؓ سے تعلق خاطر بھی زیادہ تھا، اس لیے ناراضی بھی زیادہ ہوئی جو وضاحت کرنے سے ختم ہو گئی۔