تشریح:
1۔ مذکورہ حدیث کتاب التہجد میں نمبر1186۔کے تحت مفصل طور پر گزر چکی ہے۔ اس مقام پر صرف یہ بتانا مقصود ہے کہ حضرت عتبان بن مالک ؓ بدری صحابی ہیں انھوں نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔
2۔حضرت محمود بن ربیع ؓ وہ انصاری صحابی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ان کے منہ پر پانی کی کلی ڈالی تھی جبکہ ان کی عمر اس وقت پانچ سال تھی۔
3۔ حضرت عتبان ؓ حضرت امیر معاویہ ؓ کے عہد حکومت میں فوت ہوئے۔ واللہ اعلم۔