تشریح:
شہدائے اُحد کے فضائل ومناقب کا کیا کہنا! یہ اسلام کے وہ نامور فرزند ہیں جنھوں نے اپنے خون سے اسلام کے پودے کو پروان چڑھایا۔ اسلامی تاریخ قیامت تک ان پر ناز کرے گی۔ ان میں سے دو، دوآدمیوں کو ملاکر ایک قبر میں اتارکر، انھیں غسل دیے بغیردفن کیا گیا اور قیامت کے دن یہ اسی حالت میں اللہ کی عدالت عالیہ میں حاضر ہوں گے۔ کسی نے خوب کہا ہے:
بنا کر دند خوش رسمے بخاک وخون غلطیدن۔۔۔اللہ رحمت کند ایں عاشقان پاک طینت را۔۔
ان حضرات کے فی سبیل اللہ شہید ہونے کی وجہ سے اللہ کے ہاں مغفرت ہوئی اب نماز جنازہ پڑھنے کی کیا ضرورت ہے، البتہ اگر کوئی پڑھنا چاہے تو پڑھ سکتا ہے بہرحال نماز جنازہ مشروع ہے۔ واللہ اعلم۔