تشریح:
1۔ رسول اللہ ﷺ نے اُحد پہاڑ کے متعلق اپنی محبت کے جذبات کا اظہار متعدد مرتبہ فرمایا، چنانچہ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ جب آپ حجۃ الوداع سے واپس آئے تو آپ نے یہ الفاظ ارشاد فرمائے۔ کچھ روایات سے پتہ چلتا ہے کہ غزوہ تبوک سے واپسی پر جب مدینہ طیبہ کے درودیوار نظرآئے تواحد پہاڑ کے متعلق محبت بھرے احساسات کا اظہار فرمایا۔
2۔ یہاں ایک اشکال ہے کہ پہاڑ ایک جامد چیز ہے وہ محبت کیسے کرسکتا ہے کیونکہ محبت کرنا ذی روح چیزوں کا کام ہے، بعض حضرات نے اس کا جواب دیا ہے کہ اس سے مراد اہل اُحد، یعنی انصار ہیں جو اُحد کے سائے میں رہتے تھے۔ لیکن اہل تحقیق کا کہنا ہے کہ جمادات میں بھی محبت پائی جاتی ہے، اس لیے احد کی محبت مبنی برحقیقت ہے۔ اس کے فوائد ہم آئندہ حدیث کی تشریح میں ذکر کریں گے۔