1 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ المَغَازِي بَابٌ:{إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَف...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4083 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرٍو عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فِينَا إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا بَنِي سَلِمَةَ وَبَنِي حَارِثَةَ وَمَا أُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ وَاللَّهُ يَقُولُ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا

صحیح بخاری:

کتاب: غزوات کے بیان میں

(باب:” جب تم میں سے دو جماعتیں ایسا ارادہ کر بیٹھتی...)

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4083. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ یہ آیت کریمہ ہمارے متعلق نازل ہوئی: ’’جب دو گروہوں نے بزدلی دکھانے کا ارادہ کیا۔‘‘  یعنی ہمارے دو قبیلوں بنو سلمہ اور بنو حارثہ کے بارے میں نازل ہوئی۔ اب میرے لیے اس آیت کا اترنا گرانی کا باعث نہیں کیونکہ اللہ تعالٰی ان کے متعلق فرماتا ہے: ’’اللہ تعالٰی ان دونوں کا مددگار تھا۔‘‘...


2 ‌‌صحيح البخاري كِتَابُ تَفْسِيرِ القُرْآنِ بَابُ قَوْلِهِ {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ...

حکم: أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة

4592 حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ قَالَ قَالَ عَمْرٌو سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ فِينَا نَزَلَتْ إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا قَالَ نَحْنُ الطَّائِفَتَانِ بَنُو حَارِثَةَ وَبَنُو سَلِمَةَ وَمَا نُحِبُّ وَقَالَ سُفْيَانُ مَرَّةً وَمَا يَسُرُّنِي أَنَّهَا لَمْ تُنْزَلْ لِقَوْلِ اللَّهِ وَاللَّهُ وَلِيُّهُمَا...

صحیح بخاری:

کتاب: قرآن پاک کی تفسیر کے بیان میں

(

باب: آیت ( اذھمت طائفتٰن منکم ) الخ کی تفسیر

مترجم: ١. شیخ الحدیث حافظ عبد الستار حماد (دار السلام)

4592. حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: درج ذیل آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی تھی: ﴿إِذْ هَمَّت طَّائِفَتَانِ مِنكُمْ أَن تَفْشَلَا وَاللَّـهُ وَلِيُّهُمَا﴾ دو گروہوں سے مراد ہم، یعنی بنو حارثہ اور بنو سلمہ ہیں، تاہم ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ یہ آیت نازل نہ ہوتی کیونکہ اس میں اللہ تعالٰی نے فرمایا ہے: "اللہ تعالٰی ان دونوں گروہوں کا سرپرست ہے۔"...


3 ‌صحيح مسلم كِتَابُ فَضَائِلِ الصَّحَابَةِؓ بَابُ مِنْ فَضَائِلِ سَلْمَانَ وَصُهَيْبٍ وَبِلَال...

حکم: صحیح

6578 حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ - وَاللَّفْظُ لِإِسْحَاقَ - قَالَا: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: " فِينَا نَزَلَتْ: {إِذْ هَمَّتْ طَائِفَتَانِ مِنْكُمْ أَنْ تَفْشَلَا وَاللهُ وَلِيُّهُمَا} [آل عمران: 122] بَنُو سَلِمَةَ وَبَنُو حَارِثَةَ، وَمَا نُحِبُّ أَنَّهَا لَمْ تَنْزِلْ، لِقَوْلِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ {وَاللهُ وَلِيُّهُمَا} [آل عمران: 122] "...

صحیح مسلم:

کتاب: صحابہ کرامؓ کے فضائل ومناقب

(باب: حضرت سلیمان ،حضرت بلال اور حضرت صہیبؓ کے فضائ...)

مترجم: ١. الشيخ محمد يحيىٰ سلطان محمود جلالبوري (دار السّلام)

6578. عمرو (بن دینار) نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہا: یہ آیت ہمارے بارے میں نازل ہوئی ’’جب تم میں سے دوجماعتوں نے پیچھے ہٹنے کا ارادہ کیا اور اللہ ان دونوں کا مدد گار تھا‘‘ یہ آیت بنوسلمہ اور بنو حارثہ کے متعلق نازل ہوئی (اس کے اندر) اللہ کے اس فرمان: ’’اللہ ان دونوں (جماعتوں ) کا مددگار تھا‘‘ کی بنا پر ہمیں یہ بات پسند نہیں کہ یہ آیت نال نہ ہوئی ہوتی۔...