تشریح:
قبل ازیں حضرت ابن عمر ؓ نے خود فرمایا: میں نے خود کو غزوہ احد کے دن رسول اللہ ﷺ کے سامنے بھرتی کے لیے پیش کیا تو آپ نے مجھے اجازت نہ دی۔ اس وقت میری عمر چودہ سال تھی اور غزوہ خندق کے موقع پر بھرتی ہوئی تو رسول اللہ ﷺ نے مجھے شرکت کی اجازت دے دی اور اس وقت میری عمرپندرہ برس تھی۔ (صحیح البخاري، المغازي، حدیث:4097)