قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

‌صحيح البخاري: كِتَابُ المَغَازِي (بَابُ غَزْوَةِ الحُدَيْبِيَةِ )

حکم : أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة 

ترجمة الباب: وَقَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ المُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ} [الفتح: 18]

4153. حَدَّثَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ بَلَغَنِي أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ كَانَ يَقُولُ كَانُوا أَرْبَعَ عَشْرَةَ مِائَةً فَقَالَ لِي سَعِيدٌ حَدَّثَنِي جَابِرٌ كَانُوا خَمْسَ عَشْرَةَ مِائَةً الَّذِينَ بَايَعُوا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ تَابَعَهُ أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُرَّةُ عَنْ قَتَادَةَ

مترجم:

ترجمۃ الباب:

‏‏‏‏ اور اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الفتح میں) ارشاد ”بیشک اللہ تعالیٰ مومنین سے راضی ہو گیا جب انہوں نے آپ سے درخت کے نیچے بیعت کی۔“

4153.

حضرت قتادہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے کہا: مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ حضرت جابر ؓ کے کہنے کے مطابق حدیبیہ کے دن لوگوں کی تعداد چودہ سو تھی تو حضرت سعید بن مسیب نے کہا: مجھے حضرت جابر بن عبداللہ ؓ نے بتایا کہ وہ پندرہ سو تھے جنہوں نے حدیبیہ کے دن نبی ﷺ کے ہاتھ پر بیعت کی تھی۔ ابو داود نے کہا کہ ہمیں قرہ نے بیان کیا، وہ حضرت قتادہ سے روایت کرتے ہیں۔ صلت بن محمد کی محمد بن بشار نے متابعت کی ہے۔ ابوداود نے کہا کہ ہمیں شعبہ نے خبر دی ہے۔