تشریح:
1۔ غنیمت کا مال تقسیم سے پہلے لینا جائز نہیں مگر کھانے پینے کی چیزیں لی جاسکتی ہیں۔ چربی کے بھرے ہوئے تھیلے کو اس انداز سے لینا اس امر پر دلالت کرتا تھا کہ ان کا جہاد اسی مال واسباب کے لیے تھا، اس لیے حضرت عبداللہ بن مغفل ؓ کو شرم آگئی اور اسے ترک کردیا۔
2۔ اس حدیث کے متعلق ہماری گزارشات پہلے ذکر ہوچکی ہیں۔ (صحیح البخاري، فرض الخمس، حدیث:3153)