تشریح:
1۔یہ حدیث مرسل ہے کیونکہ امام مجاہد تابعی ہیں کو رسول اللہ ﷺ سے بیان کرتے ہیں، البتہ امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو دوسرے مقامات پر متصل سند سے بیان کیا ہے۔ (صحیح البخاري، الجزیة والموادعة، حدیث:3189۔)2۔واضح رہے کہ مکہ مکرمہ آج تک حرم اور قیامت تک حرمت والا رہے گا۔ آج تک کسی غیر مسلم حکومت کا وہاں قیام نہیں ہوا اور نہ قیامت تک ہو سکے گا۔ حکومت سعودیہ نے بھی اس مقدس شہر کی حرمت و عزت کا بہت تحفظ کیا ہے۔ حرم پاک کی حفاظت کے لیے بے پناہ سرمایہ خرچ کیا جاتا ہے اور وہاں آنے جانے والوں کو مفت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اللہ اس حکومت کو قائم و دائم رکھے۔ 3۔چونکہ اس حدیث میں فتح مکہ کے حوالے سے رسول اللہ ﷺ کے خطبے کا ذکر ہے، اس لیے امام بخاری ؒ نے اس حدیث کو یہاں بیان کیا ہے حضرت ابو ہریرہ ؓ کی روایت کو امام بخاری ؒ نے متصل سند سےبیان کیا ہے۔ (صحیح البخاري، العلم، حدیث:112۔)